ْتلاش الرٹ سسٹم ، پنجاب کے تھانوں کی بائونڈری میپنگ مکمل کر لی گئی ہے‘ رانا ثناء اللہ خان
حکومت پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی بصیرت کے مطابق بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے‘صوبائی وزیر
بدھ 14 فروری 2018 22:26
(جاری ہے)
اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی اور چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب صباصادق بھی موجود تھیں۔اجلاس میں کمیٹی کی طرف سے قائم کردہ تین ذیلی کمیٹیوں نے اپنی مرتب کردہ تفصیلی سفارشات پیش کیں۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی بصیرت کے مطابق بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
بچوں کی حفاظت کسی ایک فریق کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد پر اس ذمہ داری کا اطلاق ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ تلاش الرٹ سسٹم میںموصول ہونے والے پیغا م کا محل وقوع بھی معلوم کیا جاسکے گا۔ تلاش سسٹم سے الرٹس متعلقہ تھانے کے ذریعہ آرپی او لیول تک جائیں گے۔ تلاش سسٹم کو ویب سے بھی اوپن کیا جا سکے گا۔ عوامی سطح پر الرٹس اسوقت جاری ہونگے جب پولیس کی جانب سے الرٹ کی پوری جانچ پڑتال کرلی جائے گی۔ انھوں نے شرکاء اجلاس کو ہدایت کی کہ بچوں کے تحفظ کے بارے میں جاری اقدامات کی تیاری عمومی انسانی رویوں اور حالات سے مطابقت رکھتی ہو۔ انھیں بتایا گیا کہ کتابچہ " محفوظ بچے۔ مضبوط پاکستان" کی اب تک صوبہ بھر میں 6 لاکھ کاپیاں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ جن میں سرکاری سکولز ، نجی اسکولز کے علاوہ 70 ہزار مساجد بھی شامل ہیں۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ انویسٹی گیشن رپورٹنگ کو ریگو لیٹ کرنے کے لیے قانون سازی بھی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.