تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کے فٹنس مسائل، سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت مشکوک

بدھ 14 فروری 2018 22:20

تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کے فٹنس مسائل، سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بنگلہ دیشی کرکٹرز تمیم اقبال اور مشفق الرحیم کی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (آج) جمرات کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمیم اقبال نے بائیں بازو میں تکلیف کی شکایت کی ہے جبکہ مشفق الرحیم کلائی کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، دونوں کھلاڑیوں کی پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے محمد متھن کو سکواڈ میں طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :