اعصام الحق قریشی کو روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست

بدھ 14 فروری 2018 22:20

اعصام الحق قریشی کو روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست
ایمسٹر ڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی روٹر ڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی جوڑی نے اعصام اور میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں نیکولاس ماہوت اور ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اعصام الحق اور میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :