چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو بھی گئے تو زیاد عرصہ اس کا حصہ نہیں رہ پائیں گے: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 فروری 2018 21:44

چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو بھی گئے تو زیاد عرصہ اس کا حصہ نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو بھی گئے تو زیاد عرصہ اس کا حصہ نہیں رہ پائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف و سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی مسلسل تنقید کے باوجود انہیں پارٹی سے نکالنا نواز شریف کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو بھی گئے تو زیاد عرصہ اس کا حصہ نہیں رہ پائیں گے۔ عمران خان نے چوہدری نثار کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت تو دے دی ہے، تاہم انہیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا ان کی جماعت چوہدری نثار کا بوجھ اٹھا بھی سکتی ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: