پنجاب پولیس نے ایک سال میں 244 لوگ پولیس مقابلوں میں مار ڈالے ، قصور پولیس مقابلوں میں سر فہرست

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 21:32

پنجاب پولیس نے ایک سال میں 244 لوگ پولیس مقابلوں میں مار ڈالے ، قصور پولیس ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):پنجاب پولیس نے پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔پنجاب پولیس نے ایک سال میں 244 لوگ پولیس مقابلوں میں مار ڈالے ، قصور پولیس مقابلوں میں سر فہرست ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں پولیس مقابلوں کا رحجان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس نے ایک سال میں 244 لوگ پولیس مقابلوں میں مار ڈالے ، لواحقین نے انصاف کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا تو لواحقین کو صلح کرنے کے لیے مجبور کر دیا گیا۔آئی جی نے تمام آر پی اوز سے پولیس مقابلوں کی تفصیلات مانگ لیں۔قصور میں پولیس مقابلوں کا رحجان سب سے زیادہ ہے۔قصور میں کل 22لوگ پولیس مقابلوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔لاہور میں 18، ملتان میں 16 , اوکاڑہ میں 11اور شیخوپورہ میں 6لوگ مار گئے۔