دینی مدا رس کو جد ید عصری علو م سے ہم آ ہنگ کر کے مغر ب کا اسلا م کے با ر ے میں تصو ر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔گورنرپنجاب

بدھ 14 فروری 2018 22:08

دینی مدا رس کو جد ید عصری علو م سے ہم آ ہنگ کر کے مغر ب کا اسلا م کے با ..
ملتان۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)گورنر پنجا ب ملک محمدرفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ دینی مدا رس کو جد ید عصری علو م سے ہم آ ہنگ کر کے مغر ب کا اسلا م کے با ر ے میں تصو ر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔کبھی یہ درسگا ہیں دینی اور عصری علوم کا بہترین امتزاج ہوا کر تی تھیں جہا ں سے البیرونی ،رازی جیسے ریا ضی دانو ں، کیمیاء دان اور سا ئنسدا نو ں نے تعلیم پا ئی ۔

حکو مت دینی مدا رس کو ایک طر ح پھر ما ضی کی طر ح دینی اور جد ید عصر ی علو م سے آ راستہ درسگاہیں بنانے کیلئے کو شا ں ہے ۔یہ با ت انہو ں نے معر وف عالم دین اوروفاق المدارس کے رہنماء قاری حنیف جالندھر ی سے ان کی رہائشگا ہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ دینی مد ارس میں طلبا ء وطالبا ت کی ایک بہت بڑ ی تعد اد زیر تعلیم ہے اور بہت سی درسگا ہو ں نے جد ید علوم کو بھی درس وتدریس کا حصہ بنا یا ہے ۔

(جاری ہے)

حکو مت ان مدا رس کو سہو لیات سے آراستہ کر کے ایسا تعلیمی نظام دینا چا ہتی ہے کہ یہا ں کے فارغ التحصیل طلبا ء دیگر نوجو انوں کی طر ح ملک وملت کی تر قی کے ساتھ سا تھ دین کی تر ویج کیلئے اپنا کر دا ر ادا کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ دینی اور عصر ی علو م سے آراستہ نوجوان یورپ اور امر یکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بہتر انداز میں اسلا م کامثبت تشخص پیش کر سکتے ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے معر وف عالم دین قاری حنیف جالند ھر ی نے کہا کہ وفاق المدارس کے تحت ایک مر بوط جدید تعلیمی نظام دینی مد ار س میں رائج ہے جس میں عصر ی تقاضو ں کے مطابق جدت بھی لا ئی جا تی ہے ۔مدا رس میں طلبا ء کیلئے سہو لیا ت کو کا فی بہتر بنا یا گیا ہے اوردینی تعلیم کے ساتھ سا تھ انہیں جد ید علوم سے بھی روشناس کر ایا جا تا ہے تا کہ وہ عام زند گی میں با عز ت طریقہ سے اپنا روزگار حا صل کر سکیں ۔گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے قا ری حنیف جالندھر ی کی فر قہ وارا نہ ہم آ ہنگی اور باہمی اتحاد کی کا وشوں کو سر اہا ۔بعد ازا ں گورنرپنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ اپنا ملتا ن ،بہاولپور کا 6 روزہ دورہ مکمل کر نے کے بعد لاہور روانہ ہو گئے ہیں ۔