بہائوالدین زکریایونیورسٹی میں دوروزہ کتاب میلہ کاافتتاح

بدھ 14 فروری 2018 22:04

ملتان ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)جامعات کا بنیادی مقصد طالب علموں کو مفید شہری بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں حصول علم اور تحقیق کا ذوق پیدا کرنا بھی ہی․ اس عمل میں کتابیں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ․ میرے نزدیک کتابو ں سے دوری علم اور اقدار سے دوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے سنٹرل لائبریری بہاء الدین زکریونیورسٹی ملتان میں دو روزہ کتاب میلہ ۸۱۰۲کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ․ طلبا میں علمی ادبی اور تحقیقی سنجیدگی پیداکرنے کے لیے اس طرح کے کتاب میلوں کا اہتمام جامعات کے لیے انتہائی ضروری ہی․ یونیورسٹی میں منعقدہ کتابوں کی نمائش طالب علموں کی عملی زندگی کا جز و بنانے کی ایک سعی ہی․ تاکہ ان میں کتاب دوستی اور کتاب بینی کا ذوق و شوق پیدا کیاجاسکی․ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کتاب میلہ میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا ․ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، چیئرمین لائبریری کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ،رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر خالد خورشید ، ڈاکٹر بشیر حسین ، ڈپٹی چیف لائبریرین شبیر احمد بٹ ، کامران احمد بٹ ،اسلم مہوٹہ ، عثمان وڑائچ ، شاہ رخ قریشی ، سید سعود حسین اور سہیل احمد موجود تھے۔

(جاری ہے)

کتاب میلہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے 30 سے زائد بک سیلرز اور پبلیشرز نے اپنے اپنے سٹالز لگائی․ جس سے یونیورسٹی اور ملتان کے دیگر تعلیمی اداروں ، فیکلٹی اور طلبہ بھرپور استفادہ حاصل کریں گے کتاب میلہ 16 فروری تک جاری رہے گا․ ڈپٹی لائبریرین شبیراحمد بٹ کے مطابق طلباو طالبات خصوصی ڈسکائونٹ پر کتابیں خریدسکتے ہیں۔