وفاقی وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے صاف انکار کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 فروری 2018 21:21

وفاقی وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے بدھ کے روز وزارت داخلہ کو خصوصی خط تحریر کیا گیا۔ خط میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اور داماد محمد صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے یہ درخواست رواں ماہ کے آخر تک نیب کیسز کے فیصلے سنائے جانے کے پیش نظر کی ہے۔ جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر بھی ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے نیب کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کی درخواست پر فوری عملدرآمد ممکن نہیں۔