وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوئٹہ میں ایف سی جوانوں پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار ،

سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دشمن اسطرح زندہ قوم کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا ،تعزیتی بیان

بدھ 14 فروری 2018 22:00

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوئٹہ میں ایف سی جوانوں پر ہونیوالے دہشتگرد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں ایف سی جوانوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اسطرح زندہ قوم کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہاب الدین کی دادی کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے مری میں گیس لیکیج سے ایبٹ آباد کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بننے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی انتہائی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔