مجھے کپتان نہیں کیپٹن کہیں، زرادری خالی ہاتھ داماد تھے میں گدی نشین ہوں،کیپٹن (ر) صفدر کے نئے شوشے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 21:13

مجھے کپتان نہیں کیپٹن کہیں، زرادری خالی ہاتھ داماد تھے میں گدی نشین ..
اسلام آبادا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):کیپٹن (ر) صفدر نے زرداری کو خالی ہاتھ داماد قرار دے دیا ۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ زرداری خالی ہاتھ داماد تھے میں گدی والا داماد ہوں ۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے طاہر القادری کو ائیر ٹکٹ مانگنے والا مہمان قرار دے دیا۔صحافی نے کپتان کہا تو برا مان گئے کہا کہ میں کپتان نہیں کیپٹن ہوں ۔سابق صدر زرداری کی طرح داماد بن کر پارٹی پر قبضہ کر لینے والے سوال کے جواب می کہا کہ زرداری خالی ہاتھ جبکہ میں گدی والا داماد ہوں۔