پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے پی سی بی کا بڑا فیصلہ

بھارت سے 2021 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھیننے کی صورت میں پاکستان نے میزبانی کی پیش کش کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 فروری 2018 20:53

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے پی سی بی کا بڑا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) بھارت سے 2021 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھیننے کی صورت میں پاکستان نے میزبانی کی پیش کش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ نہ دیے جانے کے باعث بھارت سے 2021 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھیننے کا امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں پی سی بی نے 2021 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی پیش کش کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیکس چھوٹ دلوا سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کیساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی میچز کروائے جانے کا امکان ہے۔ نجم سیٹھی کی اس پیش کش پر آئی سی سی نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ حتمی فیصلہ آئندہ آئی سی سی سالانہ بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔