مہران یونیورسٹی کے طالب علم کو چائنہ کی اسکالرشپ کونسل نے اسکالرشپ سے نوازا

بدھ 14 فروری 2018 21:18

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے طالب علم قاسم علی آرائیں کو چائنہ کی اسکالرشپ کونسل کی جانب سے بہترین انٹرنیشنل طالب علم قرار دیتے ہوئے اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے، مہران یونیورسٹی کے طالب علم قاسم علی آرائیں کو ان کی کارگردگی کی بنیاد پر اعزازی طور پر مذید تعلیم حاصل کرنے کے لئے 2017ء کا بہترین انٹرنیشنل طالب علم قرار دیتے ہوئے اسکالرشپ دی گئی ہے، طالب علم کواسکالرشپ ملنے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی ، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی و دیگر متعلقہ شعبے کے چیئرمین و ڈین کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہی-