ہزارہ یونیورسٹی نے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری کردیا

بدھ 14 فروری 2018 21:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)ہزار ہ یونیورسٹی مانسہرہ میں بی ۔کام پارٹ ون اورپارٹ ٹوکے سالانہ امتحانات 2018 ء کے لئے فریش / ری اپیئر/ لیٹ کالج سٹوڈنٹ کے لئے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کااعلان کردیاہے ۔

(جاری ہے)

تمام امیدوار20 مارچ 2018 تک نارمل فیس ،3 اپریل 2018 تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 12 اپریل 2018 تک ڈبل فیس کے ساتھ اور 24 اپریل 2018 تک تین گنا فیس کے ساتھ امتحانی داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں ۔اس امر کااعلان ہزار ہ یونیورسٹی مانسہرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میںکیاگیاہے۔