سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف کاروائی کا دائرہ وسیع کردیا،حیدر آباد میں مختلف سی این جی اسٹیشنز پر چھاپے، 3 سی این جی اسٹیشنز سیل

کائونٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کے تحت چھاپہ مار کاروایوں کا سلسلہ مزید تیز کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی

بدھ 14 فروری 2018 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر لیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوری روکنے کے لیے قائم کردہ ٹاسک فورس کائونٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) حیدر آباد کے علاقے میں گیس کی بندش والے دنوں میں گیس چوری کر کہ سی این جی اسٹیشنز کھولے رکھنے والے مالکان کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 3 سی این جی اسٹیشنزکو سیل کردیا ہے۔

سیل ہونے والی سی این جی اسٹیشنز میں میسرز اکبر سی این جی اسٹیشن، ماشااللہ سی این جی اسٹیشن اور یونائیٹیڈ فلنگ اسٹیشن ہالا ناکہ شامل ہیں۔ سیل کی ہوئی سی این جی اسٹیشنز کو پہلے مرحلے میں 48 گھنٹے تک بند کر دیا گیا ہے جب کہ ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا غیر قانونی عمل جاری رکھا گیا تو ان کی سی این جی اسٹیشنز کو سزا کے طور بندش کا دورانیہ بڑھایا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

ایس ایس جی سی کی جانب سے سیل کی کی گئی سی این جی اسٹیشنز پر کائونٹر گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کہ تحت لوڈ چیکنگ کے بعد امائونٹ چارج کیا جائے گا۔ دوسری جانب حیدر آباد اور جامشورے کہ اطراف میں بھی کائونٹر گیس تھیفٹ آپریشن ( سی جی ٹی او) کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی جاری رکھی جہاں گھریلو کسٹومر ڈومیسٹک کنیکشن کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کر رہے تھے۔

ایسے کسٹومرز کا کنیکشن کاٹ دیا گیا ، اور لوڈ کے حساب سے رکوری چارج کردی گئی۔ ان کو ہدایت بھی کی گئی کہ ایسے کمرشل کسٹومرز آر ایل این جی پر اپنے کنکشن کے لیے درخواست دیں ۔ ایس ایس جی سی نے ایک بار پھرگیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ایادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیس کی چوری روکنے میں کمپنی کی مدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :