سردار ایاز صادق کی عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے اظہا ر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

بدھ 14 فروری 2018 21:10

سردار ایاز صادق کی عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ آمد،اہل خانہ سے اظہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق معروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی رہائش گاہ گئے ۔ سردار ایاز صادق نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ عاصمہ جہانگیرنے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے عملی جدوجہد کی اور آزاد عدلیہ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مرحومہ نے پوری زندگی جدوجہد کی-عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی قانون کے میدان میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :