شہبازشریف کی پُرعزم قیادت کے باعث صوبہ پنجاب میں ترقی کے نئے معیار قائم ہوئے ہیں،چینی قیادت بھی انکی محنت کی معترف ہے‘چینی قونصل جنرل

پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے ،موجودہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں‘شہبازشریف سی پیک ایک غیر معمولی ترقی اورخوشحالی کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے نے خطے کی گیم کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ‘ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے اندھیرے چھٹ گئے ہیں‘ وزیراعلی کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو

بدھ 14 فروری 2018 21:10

شہبازشریف کی پُرعزم قیادت کے باعث صوبہ پنجاب میں ترقی کے نئے معیار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف چین کے قونصلیٹ گئے اور چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے ملاقات کی-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ اورسی پیک کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ نے چین کے نئے سال کی آمد پر چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی اور چین کے صدرشی جن پنگ ،وزیراعظم ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت اورچینی عوام کو بھی نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی۔

چینی قونصل جنرل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے منصوبوں کو حیران کن رفتار سے مکمل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے او رشہبازشریف نے اپنی محنت اورویژن سے پاکستان کیلئے مثالی کردارادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کی پرعزم قیادت کے باعث صوبہ پنجاب میں ترقی کے نئے معیار قائم ہوئے ہیں۔چین کی قیادت بھی شہبازشریف کی محنت کی معترف ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کوجس شفافیت کیساتھ آگے بڑھایاگیاہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔چین پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے اورموجودہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں- انہوں نے کہاکہ چین کی قیادت اور حکومت نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے - چین کی پاکستان میں اربوںڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو ئی ہی- انہوں نے کہاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا-سی پیک ایک غیر معمولی ترقی اورخوشحالی کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے نے خطے کی گیم کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ۔

ہمارے دوست سی پیک سے بے حد خوش ہیں۔دشمن کو اس عظیم الشان منصوبے سے تکلیف ہے ۔کوئی سازش سی پیک کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے اندھیرے چھٹ گئے ہیں- چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :