Live Updates

علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا، لودھراں میں ن لیگ کے بے تحاشہ پیسا لگایا، اسی باعث ہماری پارٹی کے کچھ لوگ آخری وقت میں ن لیگ میں شامل ہوگئے، یہی بات شکست کی وجہ بنی: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 14 فروری 2018 20:27

علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا، لودھراں میں ن لیگ کے بے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپ سیٹ شکست کے حوالے سے وضاحت کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا تھا۔

ہمارے پاس وقت کم تھا اور علی ترین کے علاوہ حلقے میں اس وقت کوئی دوسرا بہتر امیدوار نہیں تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ صرف 6 ہفتوں کی مہم کے بعد 92 ہزار ووٹ حاصل کر لینا بھی ایک بہت بڑی بات ہے۔ شکست کی وجوہات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ لودھراں میں ن لیگ کے بے تحاشہ پیسا لگایا۔ اسی باعث ہماری پارٹی کے کچھ لوگ آخری وقت میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ اور یہی بات ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بنی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ن لیگ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات