کراچی، ایف آئی اے نے اے ٹی ایم اسکینڈل میں ملوث 4چینی ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش کردی

بدھ 14 فروری 2018 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ایف آئی اے نے اے ٹی ایم اسکینڈل میں ملوث 4چینی ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش کردیا ہے ۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں 2 چینی باشندوں کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف اے ٹی ایم مشنیوں کا ڈیٹا،مشینیں اورخفیہ کیمرے برآمد کرنے ہیں ۔ملزمان کے موبائل فون فرانز ک کے لئے ماہرین کو بھیجوادیئے گئے ہیں ۔مختلف بینکوں سے ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔ملزمان کی ٹریول ہسٹری اور اسپنسر سے متعلق بھی لکھ دیا گیا ہے ۔ملزمان کے خلاف چینی سفارت خانہ سے بھی معلومات لی جارہی ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 355 جعلی اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوئے۔واضح رہے کہ مقدمے میں ایک چینی باشندے کی درخواست ضمانت بھی مسترد ہوچکی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :