کراچی،رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو منانے کی کوششیں شروع کردیں

بدھ 14 فروری 2018 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا لیکن منانے کی کوششیں ترک نہیں کیں۔بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید سردار احمد فارغ کردہ کنوینر فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور کہا کہ فاروق ستار کی واپسی کا اللہ جانے ،ہم کوشش کرتے ہیں،امید پر دنیا قائم ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے سردار احمد کی آمد پر کہا کہ وہ صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرنے آئے تھے،سردار صاحب کو بھی امید ہے انشا اللہ معاملات صحیح ہوجائیں گے۔ادھر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار اب پارٹی کے کنوینر نہیں ،تنظیمی الیکشن کرانا کنوینر کی ذمہ داری ہیتاہم فاروق ستارکومنانیکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستارکو منانے کے لئے ہم پوری جماعت لے کر گئے تھے ،جاتے رہے ہیں اور جائیں گے،ہم انفرادی طور پر بھی ان کے پاس جارہے ہیں۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستارسے کہاتھا سینیٹ کی 4 نشستوں پرپارٹی نہیں توڑیں گے۔#

متعلقہ عنوان :