عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ، غالب سپورٹس جم خانہ کرکٹ کلب نے مغلپورہ گرینز کو شکست دے دی

بدھ 14 فروری 2018 20:36

عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ، غالب سپورٹس جم خانہ کرکٹ کلب نے مغلپورہ ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں غالب جمخانہ کرکٹ کلب نے مغلپورہ گرینز کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے دی ریس کورس گراونڈ میں منعقدہ میچ آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے 20اوورز تک فی اننگ محدود کرنا پڑا مغلپورہ گرینز نے پہلے کھیل کر 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے عقیل اعظم نے 41اور علی اسد زیدی نے 24رنز بنائے شالوم نے 2وکٹیں حاصل کیں غالب جمخانہ نے ہدف 18.5اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرعبور کر لیا حمزہ فضل نے 54اور مصطفی میراں نے 38رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی عادل سرور، اسد زیدی، دانش سرور اور امیر حمزہ نے 1,1وکٹ حاصل کی فاتح ٹیم کے حمزہ فضل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :