ظہیر عباس کا ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید سے سُسر کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ 14 فروری 2018 20:36

ظہیر عباس کا ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید سے سُسر کے انتقال پراظہار تعزیت
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان سے ان کے سُسر حاجی بشیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، پنجاب سٹیڈیم میں جاوید رشید چوہان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے ، اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔