پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا (کل) آغاز ہو گا

بدھ 14 فروری 2018 20:36

پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا (کل) آغاز ہو گا
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) گولڈن سٹارکرکٹ کلب کے زیر اہتمام پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کل (جمعرات) کوماڈل ٹاؤن کلب ،گرا ئونڈ میں میزبان گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور احسان کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق ،پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ،لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ریز عبد اللہ خان روکھڑی ،کینن فوم انڈسٹریز کے سی ای او شیخ محمد ابراہیم ، چیئرمین گولڈن سٹار کرکٹ کلب ماجد زمان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے ۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عرفان دلشاد اور قیصروحید امپائرنگ جبکہ وارث بشیر اسکورر کے فرائض انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ تمام ایکٹیو اور نان ایکٹیو کلبوں کی ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے روز 16فروری کو ایل سی سی اے گرائو نڈ میں امپریل کلب اور راجہ کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ میں فرقان بٹ اور عابد حسین امپائرنگ جبکہ ساجد عثمان اسکورر ہوں گے،ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہفتہ 17فروری کو فاران سپورٹس اور مغلپورہ وائٹس کی ٹیمیں جلو اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، میچ میں طارق سلمان اور لیاقت یعقوب امپائرنگ جبکہ بلال احمد اسکور کے فرائض انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :