سپرنگ پولو کپ 2018ء کے دوسرا روز، پہلے میچ میں آرمی وائٹ اور ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

بدھ 14 فروری 2018 20:36

سپرنگ پولو کپ 2018ء کے دوسرا روز، پہلے میچ میں آرمی وائٹ اور ڈائمنڈ پینٹس ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپرنگ پولو کپ 2018ء کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آرمی وائٹ نے آرمی ریڈ کو6-3 سے جبکہ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے ڈائمنڈ پینٹس بلیک کو 6-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سپرنگ پولو کپ میں دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عمر صادق، احمد نواز ، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب، ممبرز، ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں آرمی ریڈ اور آرمی وائٹ کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ پہلے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں آرمی وائٹ نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں بھی آرمی وائٹ نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں آرمی وائٹ نے تین گول سکور کرکے میچ 6-3 سے جیت لیا۔ آرمی وائٹ کی طرف سے اگناسیو ناگری نے تین جبکہ بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، میجر حسیب منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آرمی ریڈ کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا جبکہ ایک گول مائیگل لوئیس دگن نے سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس بلیک اور ڈائمنڈ پینٹس بلیو کے درمیان چوتھے چکر کے اختتام تک میچ 5-5 گول سے برابر تھا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے گول سکور کرکے میچ 6-5 سے جیت لیا۔ پہلے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس بلیک نے دو گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے دو گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے۔

چوتھے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس بلیک نے ایک جبکہ بلیو نے دو گول سکور کیے اور میچ جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیو کی طرف سے ماکوس اریا نے تین، احمد زبیر بٹ نے دو جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیک کی طرف سے ایلگیو کیسٹینو نے چار اور عبدالرحمان منوں نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سو ادو بجے دوپہر دو بجے رضویز/ماسٹر پینٹس بمقابلہ نیوایج/گارڈ گروپ جبکہ دوسرا میچ دوپہرسوا تین بجے باڑیز بمقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :