محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں ٹینڈرز کی خرد برد کیس میں گرفتار ایکسئین عدیل انورکے جو ڈیشل ریما نڈ میں سات روز کی توسیع کردی گئی

بدھ 14 فروری 2018 20:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں ٹینڈرز کی خرد برد کیس میں گرفتار ایکسئین عدیل انورکے جو ڈیشل ریما نڈ میں سات روز کی توسیع کردی گئی ،بدھ کو ٹینڈرز خرد برد کیس میں گرفتار ایکسئین عدیل انور کو جو ڈیشل ریما نڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا سماعت میں ملزم کے خلاف ریفرنس جمع نہ ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی اور عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی اور کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔