Live Updates

عمران خان پییپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑانے میں ناکام

سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 20:06

عمران خان پییپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑانے میں ناکام
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ) :عمران خان پییپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑانے میں ناکام ہو گئے ۔سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 2018کا سال انتخابات کا سال ہے۔سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں دوسری جانب جوڑ توڑ کا کاروبار بھی گرم ہے۔

(جاری ہے)

ہر سیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ وہ انتخابات کے حتمی مراحل میں داخل ہو نے سے پہلے جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدواروں کواپنی پارٹی کا حصہ بنایا جائے۔

اس لئیے سیاسی جماعتوں کی قیادت نے بھر پور مہم شروع کررکھی ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق عمران خان بہت کوششو کے باوجود پییپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑانے میں ناکام ہو گئے ۔سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کر دیا۔نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ انکو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ملی ہے لیکن انکا ابھی اس قسم کا کوئی ارداہ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات