ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے / بی ایس سی پارٹ ون ایند ٹو سالانہ امتحانات 2018 کے شیڈول کااعلان کردیا

بدھ 14 فروری 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بی اے / بی ایس سی پارٹ ون ایند ٹو سالانہ امتحانات 2018 کے شیڈول کااعلان کردیاہے اور ریگولر / پرائیویٹ/ لیٹ کالج امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی فیس اورامتحانی داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ22 ۔مارچ تک ، 500/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ ،09 اپریل تک،دگنی فیس کے ساتھ 20 اپریل تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 30 ۔ اپریل2018 تک کنٹرولر امتحانات ہزارہ یونیورسٹی کے دفتر میںجمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اس امرکااعلان کنٹرولر امتحانات ہزارہ یونیورسٹی کے جاری کردہ ایک اعلامیے میںکیاگیا۔