امریکی کی جانب سے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالے جانے کا امکان

فیصلے کے باعث پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگنے کا بھی امکان، ورلڈ بینک سے قرضوں کا حصول بھی ناممکن ہو جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 فروری 2018 19:55

امریکی کی جانب سے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالے جانے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کرانے کے لئے متحرک ہو گیا، غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے فنانشل ٹاسک فورس اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکا کو منانے کی کوشش کریں گے، امریکا نہ بھی مانا تو نامزدگی واپس کر والیں گے، واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لئے امریکا، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔

 واضح رہے کہ امریکا کے اس فیصلے کے باعث فیصلے کے باعث پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگنے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ پاکستان کیلئے ورلڈ بینک سے قرضوں کا حصول بھی ناممکن ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :