ملتان،یونیورسٹی طالبہ سیکنڈل کیس کے مرکزی ملزمان کامزید2روزہ جسمانی ریمانڈ

بدھ 14 فروری 2018 20:07

ملتان۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی طالبہ سے زیادتی کیس میں گرفتارملزمان کومزید 2روزہ جسمانی ریمانڈپرجیل بھجوادیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کیس میںملوث یونیورسٹی لیکچراراجمل مہار اورطالب علم علی رضاقریشی سمیت 6ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے ۔پولیس نے اس موقع پربتایاکہ ملزم علی رضاقریشی سے ایک پسٹل بھی برآمدکیاگیا۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید 2روزدیئے جائیں ۔جس پرعدالت نے مذکورہ آڈرجاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :