سانگھڑکی عوام پانی کی بوند بوبد کو ترس گئی

انتظا میہ نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے عوامی رائے ،سانگھڑ میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا بلدیہ اہلکاروں نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا

بدھ 14 فروری 2018 19:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) سانگھڑ کی عوام پانی کی بوند بوبد کو ترس گئی المنصورہ کا لونی ڈھک پارہ مٹھی کھوئی سو سا ئٹی شاہ لطیف کالونی شاھین آباد کے علاقوں گزشتہ دس دنوں سے پینے کا پانی نا یاب ہو گیا انتظا میہ نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے عوامی رائے ،سانگھڑ میں پینے کا پانی نایاب ہو گیا بلدیہ اہلکاروں نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا المنصورہ کا لونی ڈھک پارہ مٹھی کھوئی سو سا ئٹی شاہ لطیف کالونی وارڈ نمبر ٹوشاھین آباد کے علاقوں میں گزشتہ دس دنوں سے پینے کا پانی نا یاب ہو گیا مساجد میں پانی ہونے کے اعلانات ہو رہے ہیں جب کہ عوام کی نظریں بے حس انتظا میہ کی طرف رہتی ہیں اس کھٹن حالات میں بلدیا تی نما ئند ے ایسے غا ئب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ غا ئب ہو تے ہیں ایک ہزارمیں پا نی کا ٹینکر پچیس سو سے تین ہزار میں فروخت ہو رہا ہے عوام مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہے بلدیہ سانگھڑ جسے محکمہ بلدیا ت کی طرف سے ما ہانہ ڈیڈ کروڑ روپے عوامی فلاح بہبود کے لئے جا ری کئے جا تے مگر بلدیہ عوام کو پینے کا پانی بھی میسر کر نے سے قاصر ہے پانی کی بند شکا بہا نا بنا کر بلدیہ سانگھڑ کے اہلکاروں نے سانگھڑ شہر کو کو فہ بنا دیا ہے جب کہ عوام کے حصے میں صرف اور صرف رسوائی اور مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں ہے عوام نے اپنے اظہار خیال میں کہا ہے کہ اس طرح پانی کی کمی کسی دور میں نہیں دیکھی جو کہ اس نام نہا د جمہوری اور بلدیا تی نظام میں دیکھنی پڑ رہی ہے عوام نے وزیر بلدیا تی سے نو ٹس لینے کا مطا لبی کیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :