لیگی ایم اپی اے حناپرویز بٹ کی پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کا نام عاصمہ جہانگیر سے منسوب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 14 فروری 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کا نام عاصمہ جہانگیر سے منسوب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کا نام عاصمہ جہانگیر سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرائی گئی ہے، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے لیے بے شمار خدمات ہیں، انھوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدو جہد کی، وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جو سپریم کورٹ بار کی صدر منتخب ہوئیں، ان کی جدوجہد کی بدولت پاکستان میں قانون سازی ہوئی۔

ایوان ان کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات کے اعتراف میں پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کو انکے نام سے منسوب کیا جائے ۔