Live Updates

تحریک انصاف کا اگلے ماہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 14 فروری 2018 19:34

تحریک انصاف کا اگلے ماہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) تحریک انصاف کا اگلے ماہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلے بھرپور انداز میں تیاریوں کا جلد سے جلد آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے اگلے ماہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ انتخابات کے فوری بعد تحریک انصاف اپنے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔ جبکہ عمران خان انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں تمام حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ تحریک انصاف نے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :