برطانوی وزیراعظم کے تجارتی نمائندہ رحمان چشتی کی وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز سے ملاقات
برطانیہ کا مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت اور کاروباری مواقع بڑھانے کا عزم
بدھ 14 فروری 2018 19:46
(جاری ہے)
انہوں نے نجی شعبہ میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔
دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں سرمایہ کار دوست ملک نہیں سمجھاجاتا تھا تاہم موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ، مینوفیکچرنگ، توانائی، مالیاتی اداروں اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ نجکاری کے شفاف سودوں میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے خاص طورپر پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز کا بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر رزاق چشتی نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو ترجیح دیتا ہے اور برطانیہ نے جی ایس پی پلس کے درجہ کیلئے پاکستان کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور وہ پاکستان کی ترقی اور تجارت کے لیے بھر پور تعاون کرے گا۔ وفد کے اراکین نے ملاقات کے دوران مختلف سودوں میں سرمایہ کاری کے کے امکانات اور شراکت داری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی نمائندہ برائے تجارت رزاق چشتی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں مستقبل کی شراکت داری میں مزید اضافہ کیلئے وفود بھیجیں گے۔دانیال عزیز نے پاکستان کی قیادت کے نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔ برطانوی تجارتی نمائندہ کے وفد میں برطانوی سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر ،سرمایہ کاری منیجر ہاٹ لیسٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ برطانوی ہائی کمشنر اور برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر الین برنزاوربرطانیہ کی مختلف تجارتی و سرماہ کارکمپنیوں کے نمائندے اور عہدیداران شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.