وزیراعلیٰ کا لاہور میں پروفیسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم، سی سی ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ کا لاہور میں پروفیسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا لاہور میں پروفیسر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ..
لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پروفیسر کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول پروفیسر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 19:43:35

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :