دوسری نیشنل اسکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی

بدھ 14 فروری 2018 19:43

دوسری نیشنل اسکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری نیشنل اسکولز اینڈ کالجز تھروبال چیمپئن شپ سٹی اسکول لاہور میں شروع ہو گئی جس میں ملک بھر سے 16ٹیمیں کراچی ،حیدرآباد،بلوچستان ،لاہور اور اسلام آباد دے شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں دو ایج کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جس کے تحت انڈر19اور انڈر14میں مقابلے ہونگے ،افتتاحی میچ میں انڈر19میں سٹی اسکول ڈی کے کراچی نے بیکن ہائوس ڈیفنس کو 2-0سے مات دی جبکہ انڈر14میں بیکن ہائوس لبرٹی لاہور نے ہیرا اسکول کوئٹہ کو شکست دی۔

افتتاحی تقریب میں ریجنل ڈائرکٹر سٹی اسکول پنجاب مس ارم یوسف مہمان خصوصی تھیں انہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری مقبول آرائیں ،اصغر انجم اسپورٹس کوآر ڈی نیٹر سٹی اسکول لاہور ،عمران افضل سیکریٹری پنجاب روک بال ایسوسی ایشن ،انجینئر غلام مصطفی،ایم منظور ، میڈم حمیرا مغل اور سمیع شارق بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ 16 فروری تک جاری رہے۔

متعلقہ عنوان :