آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 14 فروری 2018 19:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت: پاراچنار منفی 06، کالام، مالم جبہ منفی 05، زیارت، مری، سکردو، استور، راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :