وزیر خارجہ کا جگر کے مریضوں کا علاج بھارت کی بجائے ترکی میں کروانے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 19:27

وزیر خارجہ کا جگر کے مریضوں کا علاج بھارت کی بجائے ترکی میں کروانے کا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جگر کے مریضوں کا علاج بھارت کی بجائے ترکی میں کروانے کا اعلان کر دیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ویزہ مشکلات کے باعث جگر کے مریضوں کا علاج بھارت کے بجائے ترکی میں کرائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ مئی 2017ء سے بھارت نے جگر کے مریضوں کو مشروط طور پر ویزے جاری کئے جو کہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

بھارتی ویزے کے حصول کے لئے پاکستانی مریضوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ بعض ایسے مریض ہیں جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے باوجود بھارت صرف مخصوص پاکستانی مریضوں کو ویزے دیتا ہے۔ ہم نے بھارتی حکام سے درخواست کی ہے مریضوں کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ اب ترکی میں پاکستانی مشن ترک حکام سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ جگر کے مریض وہاں رعایت حاصل کرکے علاج کرا سکیں۔