امریکہ میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ، متعدد امریکی شہری ہلاک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 19:13

امریکہ میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ، متعدد امریکی شہری ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں 3امریکی شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ میں پیش آیا ہے جہاں ایک حملہ آور نے نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے باہرشہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔فائرنگ کے واقعے میں 3 امریکی شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کی اطراف کے راستے بند کر دئیے۔ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔