احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

بدھ 14 فروری 2018 19:32

احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) احتساب عدالت نے سینٹر اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ یہ تھا کہ جائیداد فروخت نہ کی جائے، عدالت کا وہ فیصلہ برقرار رہے گا، جائیداد فروخت نہیں کی جا سکتی ۔احتساب عدالت نے 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے چئیرمن نیب کے فیصلے کی توثیق کی تھی جس پر سینیٹر اسحاق ڈار نے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :