احتساب عدالت ، سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت

بدھ 14 فروری 2018 19:32

احتساب عدالت ، سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 23فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفر نس کی سماعت کی تو نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر نادر عباس نے ضمنی ریفرنس تیار کیا ہے ریفرنس دائر کرنے کا وقت دیا جائے ۔پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ضمنی ریفرنس پر گواہان کے بیانات کے ساتھ ہی نادر عباس کا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا جائے گا۔عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :