پی آئی اے رواں سال آپریشنل اخراجات میں چھ ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان

بدھ 14 فروری 2018 19:31

پی آئی اے رواں سال آپریشنل اخراجات میں چھ ارب روپے کی کمی ہوئی ہے، وفاقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے رواں سال آپریشنل اخراجات میں چھ ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ پروازوں کی آمدورفت میں بھی بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پی آئی اے کے پاس 18 جہاز تھے، ان میں سے 16 آپریشنل تھے، اب پچھلے چار سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے اور بھرتیاں بھی ماضی کی طرح نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کے دور میں پی آئی اے کی نجکاری کی بات کی گئی لیکن کسی نے اس کی نجکاری نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :