انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے کرپٹ فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ضروری ہے‘عبدالعلیم خان
نواز شریف کو سیاسی شہید بنا نے کی درباریوں کی خواہش نے انہیں اس مقام پر پہنچایا ہے‘کارکنوں سے خطاب
بدھ 14 فروری 2018 19:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اعلیٰ عدالتوں پر الزام تراشی سے پہلے اپنی" کارناموں" پر غور فرمائیں اپنے ہر دور اقتدار میں بے دریغ لوٹ مار کرنے والوں نے خود کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہوئے اداروں کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،شریفوں نے خود کو مطلق العنان سمجھ لیاتھا،احتساب کے شکنجے میں آئے تو چیخیں نکلنا شروع ہوگئیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی سے دباؤ بڑھانے کے درباری نسخے بھی ناکام ہوچکے ،دھونس اور دھاندلی کی سیاست کرنے والوں کواپنا انجام صاف نظر آرہا ہے،شریفوں کیخلاف ضمنی ریفرنسز کی منظوری اور نیب کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ایک اہم پیش رفت ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی شہید بناکر ہمدردیاں سمیٹنے کی خواہش رکھنے والے درباریوں نے ہی انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے،طلال چوہدری کی جانب سے نااہل شخص کو اسمبلی میں واپس لانے کی باتیں سیاسی نابالغ خوشامدی کے بے بنیاد دعوؤں سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتیں،نااہل، مفرور، اشتہاری، سزایافتہ اور اقامہ زدہ رہنماؤں پر مشتمل نواز لیگ ملکی وقار اور معیشت کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی۔عبدالعلیم خان نے این ای122میں یونین کونسل186احاطہ مکھن سنگھ کا دورہ کیا جہاں منیر آفتاب بھٹی ، رانا اختر بلو ،یونس قصوری،راشد لطیف ، رانا وحید اور محمد نعیم نے ان سے ملاقاتیں کیں جبکہ این ای125میں والٹن روڈ وارڈ نمبر 2میں عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمود اعوان سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.