پولیس وین کرائے پر دستیاب،کمسن لڑکا پولیس موبائل لے کر شہر کی سڑکوں پر لطف اندوز ہونے لگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 18:53

پولیس وین کرائے پر دستیاب،کمسن لڑکا پولیس موبائل لے کر شہر کی سڑکوں ..
خیر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ): سندھ میں پولیس وین کرائے پر بھی دستیاب ہے۔نو عمر نوجوان پولیس موبائل لے کر شہر کی سڑکوں پر لطف اندوز ہونے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسے تو پولیس کے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن سندھ پولیس نے سرکاری گاڑیوں کو کرایے پر دینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔سندھ پولیس نے کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے پولیس وین اب کرائے پر دینا شروع کر دی۔سندھ کے ضلع خیر پور کا نو عمر نوجوان پولیس موبائل لے کر شہر کی سڑکوں پر لطف اندوز ہوتا رہا ۔کہیں موبائل سے ہارن بجاتا تو کہیں شہریوں کو ہراساں کرتا نوجوان شہر کی سڑکوں پر دندناتا رہا۔