وزارت خزانہ نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے منسوب بیرونی ادائیگیوں و قرضہ جات بارے خبر کو بے بنیاد قراردے دیا

مشیر خزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور یہ خبر قطعی بے بنیاد اور غلط ہے،ترجمان وزارت خزانہ

بدھ 14 فروری 2018 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزارت خزانہ نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے منسوب بیرونی ادائیگیوں و قرضہ جات سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ترجمان وزارت خزانہ نے 12 فروری کو بعض اخبارات میں ایک خبر رساں ادارہ کی جاری کردہ خبر کو بالکل غلط اور اور بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں مشیر خزانہ سے ایک بیان منسوب کیا گیا۔ خبر میں بیرونی ادائیگیوں اور غیر ملکی اداروں سے متوقع قرضہ جات اور گرانٹس سے متعلق غیر مصدقہ اور غلط اعداد و شمار پیش کئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ مشیر خزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور یہ خبر قطعی بے بنیاد اور غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :