سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ پریا پرکاش اپنی زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئی

بدھ 14 فروری 2018 18:55

سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ پریا پرکاش اپنی زندگی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئیں اور ان پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص انداز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی پہلی فلم’اورو آدار لو‘ کا ایک گیت گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا جس میں ان کے انداز نے سب کے دل موہ لیے تھے اور راتوں رات یہ چند سیکنڈ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔بھارتی حیدر آباد میں ان پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمے کے اندارج کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیت کی شاعری سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا جس کے بعد فلم کی اداکارہ پریا پرکاش، فلمساز اور دیگر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے بھی مسلمان اسکالرز سے تحقیق کے بعد کسی قسم کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :