وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت

بدھ 14 فروری 2018 18:55

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیںکر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :