ختم بنوت کا بل اسمبلی میں پاس کر نے پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور ریاستی اسمبلی کے سپیکر و ممبران تاریخ میں یاد رکھے جائینگے ، مولانا عبید اللہ فاروقی

ختم نبوت بل پاس ہو کر قانون کا حصہ بننے سے آزاد خطہ سے فتنہ قادیانیت کا خاتمہ ہوگا ، چیئر مین علما و مشائخ کونسل

بدھ 14 فروری 2018 18:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) چیئر مین علما و مشائخ کونسل مولاناعبید اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ ختم بنوت کا بل اسمبلی میں پاس کر نے پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور ریاستی اسمبلی کے سپیکر و ممبران تاریخ میں یاد رکھے جائینگے ۔ختم نبوت بل پاس ہو کر قانون کا حصہ بننے سے آزاد خطہ سے فتنہ قادیانیت کا خاتمہ ہوگا یہ بل کسی بھی اقلیت کے خلاف نہیں ہے پاکستان کی طرح آزاد کشمیر بھی اقلیتوں کے تما م حقوق محفوظ رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ رو ز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے 70سال بعد ختم نبوت بل پا س کر کے آزاد کشمیر میں آئینی صورت اختیار کرچکا ہے پاکستان میں قادیانیوں کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹونے قانون سازی کے زریعے غیر مسلم قرار دے دیا تھا لیکن آزاد کشمیر میں ان کے جانشین ہونے کے دعودیدار پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی نے بل کے حق میں ووٹ نہیں دیا جس سے کہی سولات جہنم لیتے ہیں یہ ارکان کس کے جھنڈے پے کا م کررہے ہیں انہوں کہا کہ آزاد کشمیر کے علماء کرام کا اس بل کا مسودہ تیار کروانے کے لیے تجاویز میں بڑا کردار ہے ۔

متعلقہ عنوان :