پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند

بدھ 14 فروری 2018 18:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 73 ارب 65 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 440 روپے کی کمی رہی تاہم تجارتی حجم میں 21 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 33 لاکھ 940 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 337.32 پوائنٹس کی کمی سے 43353.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 126.25 پوائنٹس کی مندی سے 21665.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 263.28 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 998.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 199.95 پوائنٹس کے اضافے سے 17116.89 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 46.22 پوائنٹس کی مندی سے 19527.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 268.35 پوائنٹس کی کمی سے 21330.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 280 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 47 روپے کے اضافے سے 1075 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی سودے بھی 23.99 روپے کی تیزی سے 564.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 100 روپے کی مندی سے 7300 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بھی 92.81 روپے کی کمی سے 1797.19 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار یونیٹی فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 26.05 روپے سے شروع ہو کر 24.76 روپے پر بند ہوئی جبکہ فوجی فوڈز لمیٹڈ کے 1 کروڑ 14 لاکھ 7 ہزار حصص کے سودے 27.64 روپے سے شروع ہو کر 25.36 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 69 لاکھ 87 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 77 کروڑ 69 لاکھ 29 ہزار 953 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 79 ارب 91 کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 923 روپے سے کم ہو کر 90 کھرب 6 ارب 25 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 483 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 92 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 42 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔