اولمپیئن توقیر ڈار کی دعوت پر کراچی ٹیم مارچ میں لاہور کا دورہ کرے گی، ڈاکٹر جنید علی شاہ

بدھ 14 فروری 2018 18:20

اولمپیئن توقیر ڈار کی دعوت پر کراچی ٹیم مارچ میں لاہور کا دورہ کرے گی، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ اولمپیئن توقیر ڈار کی دعوت پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ہاکی ٹیم مارچ میں لاہور کا دورہ کرے گی جس کیلئے پانچ رکنی سیلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین جمیل احمد خان جبکہ ممبران میں صمصام قادر شاہ، گلفراز احمد خان، ملک اشرف اور اعجاز الدین ہوں گے۔

تین روزہ ٹرائلز 16، 17 اور 18 فروری کو کراچی ہاکی کمپلیکس میں 3 بجے لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کے ایچ اے کی جانب سے کراچی کے تمام کلبز کے سیکریٹریز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کلبز کے کھلاڑیوں کی ٹرائلز میں شرکت کو یقینی بنائیں، تاہم ٹرائلز میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹر ایس اے ماجد کو رپورٹ کریں۔ کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے مزید کہا کہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کراچی ہاکی ٹیم کو ملک کی دیگر ایسو سی ایشنزو اکیڈمیز کے ساتھ دوستانہ میچز کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بھیجی گی تاکہ کھلاڑیوں کو سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں اور تجربہ حاصل ہو ساتھ ہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو اور وہ مستقبل میں ملک کیلئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :