متحدہ میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور نہیں،کسی رکن سے متعلق بات سامنے آئی تو فارغ کردینگے ،خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے ایسی قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، تحریک شہدا کی امانت ہے، تقسیم نہیں ہونے دیں گے،شہید کارکنان کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 فروری 2018 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ میں ہارس ٹریڈنگ کا تصور نہیں ہے۔ اگر کسی رکن کے متعلق بات سامنے آئی تو پارٹی سے فارغ کردیں گے۔بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی شہدا قبرستان پہنچی، شہید کارکنان کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایسی قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ شہیدوں کا لہو اس تحریک میں شامل ہے۔ جب بھی ایم کیو ایم میں کسی کو اہم ذمہ داریاں ملتی ہو تو شہدا کے پاس آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک شہدا کی امانت ہے، تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر اکا دکا کوئی واقعہ سامنا بھی آیا تو اسے ایم کیو ایم سے فارغ کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :