آن لائن ٹیکسی سروس، آٹوفنانسنگ میں بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی

بدھ 14 فروری 2018 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)آن لائن ٹیکسی سروس کی مقبولیت اور آٹو فنانسنگ میں بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی وجہ سے مقامی کار اسمبلرز کی کاروں کی خریداری میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مقامی کار اسمبلرز نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 1 لاکھ 47 ہزار 7 سو یونٹ فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 1 لاکھ 18 ہزار 416 یونٹ فروخت کیے گئے تھے ۔ صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی مانگ میں اضافے سے بینکوں نے بھی آٹوفنانسنگ میں شرح سود کم کر دی ہے ۔